مغربی کنارے کے مغرب میں الخلیل شہر کے بیت عمر قصبے میں اسرائیلیچھاپے کے دوران کئی فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور بڑی تعداد میں ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں چلائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس کے بعد درجنوں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشک آور گیس کی وجہ سے کئی فلسطینی شہریوں کو دم گھٹنے کی وجہ سے طبی امداد مہیا کی گئی۔