چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نے ایک ماہ میں فلسطینی بچوں سے 26 ہزار شیکل بٹور لیے

منگل 16-جولائی-2019

اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  گذشتہ جون  کےدوران قابض حکام نے فلسطینی بچوں سے جرمانوں کی آڑمیں 26ہزار شیکل کی رقم بٹور لی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی  محکمہ امور اسیران نے بتایا کہ جون کے دوران ‘عوفر’ جیل میں قید 23 فلسطینی بچوں کو بھاری جرمانوں‌کی سزائیں سنائی گئیں۔  صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔

عوفر فوجی فوجی عدالت سےایک ماہ کے دوران  26 ہزار شیکل کی رقم وصول کی۔ 

فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ جون میں اسرائیلی حکام نے 15 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کر ‘عوفر’ جیل میں قید کیا۔ انہیں اوسطاً 15 ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ عوفرجیل میں قید فلسطینی بچوں‌کی تعداد 116 تک جا پہنچی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی