شنبه 16/نوامبر/2024

جازان کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے

بدھ 17-جولائی-2019

یمن کےحوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں ایک بارپھرسعودی ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملے کی کوشش کی ہے۔ دوسری طرف عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمنی علاقے عمران سے ارسال کردہ تین جاسوسی ڈرونز مار گرائے۔

جاسوسی طیارے ایران نواز حوثی ملیشیا نے جازان اور أبها کے علاقے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے تھے، تاہم سعودی فضائیہ نے انہیں اہداف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے سعودی عرب کے شہروں أبها، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر شہری تنصیبات کو دہشت گرد حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کے یمن لئے خصوصی ایلچی دالحکومت صنعاء میں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں حوثیوں کی طرف سے مملکت کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق اقدامات سے باغی ملیشیا کے یمنی عوام اور ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں، جرائم اور انتہا پسند سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ نیز حوثیوں کی ان کارروائیوں کے تسلسل سے عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی