فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموںکی طرف سے جاری ایک رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران مشرقی غزہ کی سرحد پر انسانی حقوق کی 628 پامالیوں کا ارتکاب کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے بدھ کو ‘ روسائی روکنا’ کے عنوان سے جاری رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے چھ ماہ کے دوران غزہ کی سرحد کے قریب کھیتوںمیں کام کرنے والے 261 فلسطینی کسانوں اور دیگر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی مظاہرین کے حقوق کی 183 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ غزہ کی سرحد سے 30 فلسطینیوںکو حراست میں لیا گیا جب کہ غزہ کی پٹی کے اندر دراندازی کرکے 15 بچوں سمیت 56 فلسطینیوں کو اغواء کیا گیا۔ قابض فوج نے چھ ماہ کے دوران غزہ کی 27 بار درندازی کی۔
فلسطینیوں کی غزہ کی سرحد پر موجود اراضی تک رسائی کی 7 بار خلاف ورزیاں کی گئیں۔
غزہ کی سرحد پر فلسطینیوںکے احتجاج مظاہروں کےدوران طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 10 بچوں اور ایک خاتون سمیت 32فلسطینیوںکو شہید کیا گیا جب کہ اس دوران 1295 بچوں اور 168 خواتین سمیت 3610 زخمی ہوئے۔