شنبه 16/نوامبر/2024

امن کی خاطر ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں: امریکا

ہفتہ 20-جولائی-2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ امن کے لیے غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے ارجنٹائن کے دارالحکومت بوئنس آئرس میں منعقدہ انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن سینیٹر رانڈ پال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات کی بحالی کے امکانات موجود ہیں۔

امریکی حکام کی طرف سے ایران کے ساتھ غیرمشروط بات چیت سے متعلق بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب ایران نے برطانیہ کا ایک تیل بردار جہاز بنائے ہرمز سے گذرتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس جہاز پر 23 افراد سوار ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ برطانوی جہاز کو آبی ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا ہے۔

قبل ازیں چار جولائی کو برطانیہ نے جبل الطارق کے مقام پر ایران کا ایک تیل بردار جہاز شام جاتے ہوئے قبضے میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی