پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی وفد کی بیروت میں لبنانی وزیر سے ملاقات

اتوار 21-جولائی-2019

فلسطین کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہ نمائوں‌نے کل ہفتے کے روز بیروت میں لبنان کے وزیر سمیر الجسرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنانی وزیر لیبرکی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیبرحقوق کےخلاف ایک نیا قانون لانے کے اعلان پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی رہ نمائوں لبنانی وزیر سمیر الجسرپر نہرالبارد پناہ گزین کیمپ میں بجلی  اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وفد نے لبنان میں پناہ گزینوں بالخصوص فلسطینیوں کےحوالے سے اختیار کردہ پالیسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں‌نے کہا کہ لبنانی وزیر محنت کی طرف سے لیبرکے حوالے سے جو نیا اعلان کیاگیا ہے اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور فلسطینیوں کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

فلسطینی وفد نے باور کرایا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزین غیرقانونی مزدور نہیں بلکہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے وضع کردہ پروگرام کے مطابق پناہ گزین کے طور پررہ رہے ہیں۔
دوسری جانب لبنانی وزیرسمیرالجسر نے فلسطینی وفد کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی اورلیبر حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اور نہر البارد پناہ گزین کیمپ میں بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے میں ہرممکن کوشش کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی