جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے 60 ہزار غریب گھرانوں کو قطر کی طرف سے فی کس 100 ڈالر کی امداد

اتوار 21-جولائی-2019

قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی ہے۔ کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے  غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔

غزہ میں مستحق شہریوں‌ میں قطر کی طرف سے امداد کی تقسیم کے عمل میں فلسطینی وزارت سماجی بہود کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطری تعمیر نو اور بحالی کمیٹی گذشتہ کچھ عرصے سے ہرماہ غزہ کے مستحق شہریوں میں نقد امداد تقسیم کر رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی