چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج کا وحشیانہ کریک‌ ڈاؤن، 19 فلسطینی گرفتار

پیر 22-جولائی-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران اشتہاری فلسطینیوں سمیت 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بعض یہودی آبادکاروں پرحملوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کےگھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں‌میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو زدوب کوب کیا۔

قابض فوج نے شمالی القدس میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں‌گھس کردو فلسطینیوں‌کو حراست میں لیا۔ مغربی رام اللہ میں دیر ابومشعل کے مقام سے دو اور غرب اردن کےشمالی شہر نابلس میں العین کیمپ سے ایک جب کہ جنوبی جنین میں قباطیہ کےمقام سے دو فلسطینیوں‌کو گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں جیوس کےمقام پر تلاشی کے دوران 75 سالہ فلسطینی محمد طاھر جبر کو حراست میں لے لیا۔
جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کےدوران الشیوخ، بیت امور اور دورا کے مقامات سےچار فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر چھاپے کے دوراھ قصی نزار عدیلی، عبداللہ واصف دویکات اور دیگر مقامات سے متعدد فلسطینی گرفتار کیے گئے۔
ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینسوں اور امدادیئ کارکنوں پربھی تشدد کیا۔
العیسویہ میں قابض فوج نے ہلال احمر کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی اور امدادی کارکنوں‌پرتشدد کیا انہیں ایک زخمی کو اسپتال لے جانے سے روک دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی