چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو حملے کا الزام،فلسطینی کو گولی مار دی گئی

بدھ 24-جولائی-2019

اسرائیلی پولیس نے شمالی فلسیطن میں ‘الخضیرہ’ یہودی کالونی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ 

عربانی ویب سائیٹ’0404′ کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے 21 سالہ ایک فلسطینی جس کی شناخت ظاہر نہیں‌ ہوسکی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ قابض پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی نوجوان نے پولیس اہلکاروں‌پر چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی جس پراسے گولیاں ماری گئیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک چیک پوسٹ پرروک کراسے تلاشی دینے کو کہا مگر اس نے قریب آنےوالے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہوگئی۔پولیس نے جوابی کارروائی میں اسے گولی مار دی۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

مختصر لنک:

کاپی