چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترکی کی جانب سے صور بھر میں مکانات مسماری کی مذمت

جمعرات 25-جولائی-2019

ترکی نے  مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مسماری مہم کو مسترد کر دیا ہے جسمیں 100 سے زیادہ مکانات کو مسمار کیا جائے گا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے گاوں صور بھر میں مکانات کو مسمار کرنا اسرائیلی کی جارحانہ پالیسیوں کی ایک اور مثال ہے۔
وزارت نے کہا کہ مکانات مسماری کی پالیسی بیت المقدس کے محل وقوع کو بدلنے کی واضح کوشش ہے جس سے  دو ریاستی حل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ  بیت المقدس میں مکانات مسماری کی جاری مہم کے خلاف اقدامات کریں  اور فلسطینی عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کریں۔
قابض اسرائیلی حکام نے صور بھر کے ساتھ واقع وادی الحمص میں  تقریبا 16 فلسطینی رہائشی عمارتیں مسمار کیں ہیں جس سے درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی