فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے صور باھر میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے وادی الحمص کالونی میں فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنےکے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نےوادی حمص میں حال ہی میں مسمار شدہ مکانات پر جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے مکانات مسماری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنےکےلیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نےوادی الحمص میں فلسطینیوں کے ایک سو سے زائد مکانات مسمار کردیے تھے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بےگھر ہوگئےہیں۔
مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں اور احتجاجی سرگرمی کے طورپر کل جمعہ کو وادی حمص میں فلسطینیوں نے دھرنا دیا اور مسمار شدہ مکانات کے ملبے پر نماز جمعہ ادا کی گئی۔