قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے شمال میں سبسطیہ قصبے پر ہلہ بولا جس کے بعد صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
سبسطیہ کے چئیرمین محمد عظیم نے کہا کہ صہیونی فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
عظیم نے کہا کہ صہیونی فوجی بڑی تعداد میں قصبے میں داخل ہوئے اور فلسطینی عمارتوں کو مسمار کرنے کی دھمکی دی۔
قابض صہیونی فوج کا سبسطیہ پر دھاوا، رہائشیوں پر حملہ
اتوار 28-جولائی-2019
مختصر لنک: