قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عیسویہ سے پانچ فلسطینیوں کوبے دخل کردیا۔
وادی حلورہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق صہیونی حکام نے بیت المقدس کے وسطی علاقےعیسویہ سے پانچ فلسطینیوں احمد زمرد، احمد الخضور، ودیع علیان، مالک مصطفیٰ اور نایف عبید کو دو ہفتوں کے لیے شہر سے بے دخل کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عیسویہ سے بے دخل کیےگئے فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ دو ہفتے تک عیسویہ میں نہیں رہیں گے۔