قابض اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلعے میں فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کے دوران فلسطینی نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی رہنما محمد ابو الحمص نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے 26 سالہ فادی عبید اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے العیسویہ کے ساتھ واقع اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، اسرائیلی پولیس اسکے گھر کی چھت کو مقامی نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے چوکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔
ابو الحمص نے مزید کہا کہ پولیس فورس نے عبید کے گھر کے اندر شور پیدا کرنے والے گرینیڈ پھینکے اور مرچوں کو سپرے کیا اوراسے حراست میں لینے سے پہلے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسی دوران العیسویہ میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے دوران پر تشدد جھرپیں پھوٹ پڑیں ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے عبید کےساتھ واقع مرکزی سڑک کو اپنی گاڑیوں کی مدد سے بند کردیا اور بپھرے ہوئے نوجوانوں پر بھاری مقدار میں اشک آور گیس کے گولے پھینکے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے نوجوان محمد عبید کو کاروائیوں کے دوران اپنے گھر کے باہر گھڑے ہوئے گرفتار کیا ۔
