شنبه 03/می/2025

اسیران کمیشن کی تین سالہ بچے کی طلبی پر اسرائیلی پولیس پر شدید تنقید

منگل 30-جولائی-2019

فلسطینی اسیران  اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران کے کمیشن نے بیت المقدس میں تین سالہ بچےکو  تفتیش کے لیے طلب کرنے پر قابض اسرائیلی پولیس کو شدید تفتیش کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ 3 سالہ محمد علیان نے  بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلعے میں واقعات کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔
کمیشن کے سربراہ قدری ابو بکر فیس بک پر بیان میں الزام عائد کیا کہ قابض اسرائیلی ریاست فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کے خلاف واضح جرائن کی مرتکب ہے۔ 
ابو بکر نے کہا کہ فلسطینی بچے کو مسلسل سنگین خطرے کا سامنا ہے جبکہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں پر مسلسل خاموش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی