قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تین سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اسکے خاندان کو اسکےخلاف تفتیس کے لیے پروانہ تھما دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں پولیس کی نفری نے فلسطینی بچے محمد علیان کو حراست میں لینے کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلع پر دھاوا بولا
پولیس کی نفری نے العیسویہ میں بچے کا تعاقب کیا جب اسکے خاندان کے افراد سامنے آئے تو اسرائیلی پولیس نے انہیں مقدس شہر کے پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے لیے بچے کو لانے کا پروانہ تھما دیا۔
