اسرائیل میں آئندہ ستمبر میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں الیکشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والی جماعتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب دو روز قبل اسرائیل الیکشن کمیشن نے جماعتوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بند کر دیا۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ آخری وقت میں دائیں بازو کی مذہبی انتہا پسند جماعتیں سیاسی اتحاد تشکیل دینے میں ناکام ہوگئیں۔ متحدہ دایاں بازو محاذ اور عوٹزما یہودیت نے لیکوڈ پارٹی کو خبردار کیا کہ اتحاد ٹوٹنے سے مذہبی جماعتوں کا ووٹ بنک متاثر ہوسکتا ہے۔ اس طرح بائیں بازو کے سیکولر لیڈر یائیر لبید کو حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں متحدہ محاذ کے رکن اتمار بین گیویر نے نفتالی بینٹ پر اتحاد کے ساتھ تمام رابطے ختم کرنے کی دھمکی دی۔