شنبه 16/نوامبر/2024

کون سی غذائیں گردوں کی تباہی کا موجب بنتی ہیں؟

اتوار 4-اگست-2019

گردوں کو انسانی جسم میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔ گردوں کا تندرست اور صحت مند ہونا انسان کے باقی جسم کے تندرست ہونے کی علامت ہے۔ اس لیے ماہرین صحت گردوں کے لیے ضرر رساں غذائوں سے پرہیز کی سختی سےتاکید کرتے ہیں۔

ماہرین نے ایسی غذائوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جو گردوں کے لیے غیرمعمولی حد تک نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ وہ غذائیں درج ذیل ہیں۔ آپ بھی ان کے بارے میں ضرور جانیں اور اپنی صحت کے لیے ان کےاستعمال سے پرہیز کریں۔

سرخ گوشت
اگرچہ سرخ گوشت میں جسم کے لیے ضروری پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے مگر اس کا بےتحاشا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جسم میں پروٹین کی زیادہ گردوں کی صحت پراثرا نداز ہوسکتی ہے۔

کھانے میں نمک
نمک کا بہ کثرت استعمال اور اس کے نقصانات سے ہم آگاہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں نمک کا وافر استعمال بھی گردوں کو نقصان پہنچانے کا موجب  بنتا ہے۔

زندہ رہنے کے لیے انسان کے لیے سوڈیم ضروری ہےمگر اس کا وافر استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

کیفین
کیفین کا استعمال صحت کے لیے عمومی طور پرنقصان دہ ہے۔ یہ گردوں کو بھی تباہ کردیتی ہے۔ ایسی خوراک جس میں کیفین کی وافر مقدار پائی جائے کا استعمال گردوں کے لیے نقصاندہ ہے۔

اس کے علاوہ گیس مشروبات، شوگر سے تیارکردہ مشروبات اور الکحل کا استعمال بھی گردوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی