قابض صہیونی فوج نےگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 12 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کو غرب اردن اور القدس سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض سیکیورٹی اداروں کو مطلوب فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔
اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر تلاشی کے دوران فراس ابوالرب اور احمد عبداللطیف زکارنہ کو حراست میں لیا۔
ادھر بیت المقدس میں عیسویہ اور شفاط پناہ گزین کیمپ میں چھاپے مارے گئے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
عیسویہ سے محمد مرعی درباس، علی محمد علی عبید، عدی داری اور علاء احمد داری کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔