پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی مذہبی جماعت کے سربراہ کےخلاف مقدمہ چلانے کی سفارش

بدھ 7-اگست-2019

اسرائیلی پولیس نے نائب وزیر صحت اور سرکردہ مذہبی لیڈر یعقوب لیٹزمین پر دھوکہ دہی اور جنسی جرائم کے مرتکب عناصر کی حمایت پر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔

لیٹزمین اسرائیل کی ایک بڑی مذہبی جماعت’یہودت ہتوراہ’ کا سربراہ اور اسرائیل کا سخت گیر مذہبی ربی شمار کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یعقوب لیٹزمین کےخلاف دو الگ الگ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لیٹز مین پرالزام ہے کہ اس نے ایک یہودی مذہبی اسکول کی پرنسپل کی آسٹریلیا حوالگی میں رکاوٹ  ڈالی۔ اس پر اسکول کی طالبات پر جنسی تشدد کی اجازت دینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

دوسرا کیس دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔ لیٹزمین پرالزام ہے کہ اس نے نائب وزیر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خراب اور مضر صحت خوراک فروخت کرنے والے ایک تجارتی مرکز کو بند ہونے سے روکا۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کے مطابق لیٹزمین نے جنسی کرائم کی تحقیقات روکنے کے لیے نفسیاتی اور طبی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں پراثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یعقوب لیٹزمین نے جن مجرموں کو تحفظ فراہم کیا ان پر بچوں پر جنسی تشدد اور ریپ کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی