اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 18 سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ بلال محمد عودہ کو 22 سال کی عمر میں حراست میں لیا گیا۔
اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت اور اسرائیلی فوج پرحملوں کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسے 18 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سنہ 2001ء کو حراست میں لیے گئے ابو عودہ نے جیل میں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور اس نے جیل ہی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔