چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوجی کےقتل پرحماس کی قوم کو مبارک باد

جمعہ 9-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی کے قتل کے واقعے پرقوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی تمام تر فوجی مشینری کے باوجود فلسطینی مزاحمت کار تحریک آزادی اور مزاحمت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جس ملٹری کالج میں مقتول اسرائیلی فوجی تربیت حاصل کررہا تھا وہاں پر توراتی، تلمودی عقائد کے مطابق زیرتربیت فوجیوں کو فلسطینیوں کے قتل اور ان کی املاک پرقبضے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے نے صہیونی دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم میں مزاحمت، جہاد اور تحریک آزادی کی روح زندہ ہے۔

حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رام اللہ اتھارٹی قوم کے خلاف دشمن ساتھ مل کر ایک فریق کے طورپر کام کررہی ہے۔ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کا اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون فلسطینی قوم کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ آزادی کے لیے بھرپور طریقے سے جدو جہد جاری رکھے گی اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی