مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور قومی قوتوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر یہودی دھاووں کے پیش نظر قبلہ اول کو آباد رکھنے پر زور دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عید کے روز یہودی آباد کاروں نے صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مقدس مقام میں گھس کر نام نہاد عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی توہین کا مذموم عزم کیا ہے۔ صہیونی دشمن کے اس مجرمانہ عزم کو ناکام بنانے اور قبلہ اول کا تقدس برقرار رکھنے کے لیے مسجد اقصیٰ کو آباد رکھنا ہوگا۔
فلسطینی مذہبی جماعتوں کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ عید کےایام میں فلسطینی شہری دیگر تمام سرگرمیوں کو ترک کرکے قبلہ اول کے دفاع پر توجہ مرکوز کریں۔ قبلہ اول سے اپنا ربط مضبوط بنائیں اور مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کی ادائی کے ساتھ قبلہ اول میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو ناکام بنانے مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیموں کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے ایام میں ‘ہیکل سلیمانی’ کی بربادی کی یاد میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے قبلہ اول پردھاوے بولنے کا اعلان کیا ہے۔