فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے تین غیرملکی سماجی کارکن حراست میں لے لیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے تل الرمیدہ کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران عماد ابو شمسیہ کے گھر سے تین غیرملکیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ابو شمسیہ نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے تین غیرملکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جعبرہ حراستی مرکز منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ ابو شمسیہ خود بھی متعدد بار قابض صہیونی فوج کے حملوں، تشدد اور گرفتاریوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔