فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ایک حاجن گذشتہ روز مکہ معظمہ میں انتقال کر گئیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 69 سالہ سارہ اسماعیل ابو جزر حج کے لیے سعودی عرب گئی تھیں، جہاں حج کے بعد اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئی۔
سارہ ابو جزرہ کا آبائی تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ الحاجہ ابو جزر خون میں شوگر کی مقدار میں اضافے کے نتیجے میں دم توڑ گئیں۔ وہ طویل عرصے سے ذیابیطس کا شکار تھیں۔ انہیں مکہ معظمہ ہی میں سپرد خاک کیا جائےگا۔