جمعه 02/می/2025

جہاز رانی کے تحفظ کی آڑ میں اسرائیل کی خلیج میں مداخلت قبول نہیں: عراق

منگل 13-اگست-2019

عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسرائیل کی مداخلت کی کوئی گنجائش اور ضرورت نہیں۔

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ بغداد خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ خطے میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کشیدگی میں اضافے کا موجب بن سکتی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ کہ طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔۔ حالیہ ایام میں امریکا نے ایران پر دبائو بڑھا دیا ہے۔

امریکا نے سنہ 2018ء میں ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر ماضی میں عاید کی گئی پابندیاں بحالی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں ایران نے سویڈش تیل بردار جہاز ‘اسٹینا امپیرو’ جس پر برطانوی برچم لہرا رہا تھا کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں آبنائے ہرمز سے تحویل میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی