چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی شام میں ترکی اور شام سیف زون کےقیام پر متفق

جمعہ 16-اگست-2019

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی نے شمالی شام میں سیف زون کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ اور واشنگٹن نے شمال مغربی شام میں سیف زون کے پروگرام پراتفاق کیا ہے۔ دونوں ملک اس پروگرام پربہ تدریج عمل درآمد کریں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان چون روبرٹزن نے ‘اے ایفی پی’ کو بتایا کہ ہم نے اپنے ترک فوجی ہم منصب حکام کے ساتھ مشترکہ رابطہ مرکز کےقیام پراتفاق کیا ہے۔ اس پر جلد ہی عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شمال مغربی شامل میں امن کا لائحہ عمل جلد مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی