شنبه 16/نوامبر/2024

دنیا کے مہنگے ترین شہر کون کون سے ہیں؟

جمعہ 16-اگست-2019

دنیا بھر میں بعض شہروں کو انتہائی مہنگے اور بعض کوسستے سمجھا جاتا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے شہروں کی ایک نئی فرہست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں 77شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے ‘یو بی ایس’ بنک کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں تفصیلات کے مطابق ان شہروں میں بنیادی ضرورت کی 128 اشیاء کی قیمتوں کا تقابل کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاج کی سہولیات، پیشے، آمدن ، شہریوں کاطرز زندگی، ذرائع معاش اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس فہرست میں سوئٹرزلینڈ کا شہر’زیورخ’ سب سے مہنگا شہر ہے۔ اس کے ساتھ معمولی فاصلے کے بعد جنیوا بھی مہنگا ترین شہر سمجھا جاتا ہے۔ جنیوا میں فی کنبہ جس میں اوسطا تین افراد شامل ہوں صرف خوراک پر ماہانہ 705 اعشاریہ 8 ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔ جنیوا میں رہائش بھی بہت مہنگی ہے اور ایک درمیانی رہائش کا اوسط ماہناہ کرایہ 2 اعشاریہ 340 ڈالر ہے۔ زیورخ میں رہائش 2 اعشاریہ 100 اعشاریہ 70 ہے۔

ناروے کا شہر اوسلو دنیا کا تیسرا مہنگا شہر ہے۔ آبادی کے اعتبار سے بھی یہ  ناروے کا گنجان آباد علاقہ اور اسکنڈنیوین ممالک کا تیسرا بڑا شہر ہے۔

مہنگے ترین شہروں میں کوپن ہیگن چوتھے نمبر پر ہے جہاں فی کنہ ماہناہ 500 ڈالر کی خریداری کرتا ہے۔

پانچویں نمبر پرامریکا کا شہر نیویارکی ہے۔ یہ مہنگے ترین شہروں میں پانچویں نمبر پرہے۔ جاپان کا شہرٹوکیو چھٹے، اٹلی کا میلانو ساتویں، لندن اٹھویں، امریکی شہر شیکاگو نویں، سڈنی دسویں، پیرس گیارہویں نمبر پرہے۔ اسی طرح  امریکی شہد آک لینڈ، آئرلینڈ کا شہر ڈبلن، لاس اینجلس، پاناما سٹی، آسٹریا کا شہر ویانا، جرمن کا میونخ، ہالینڈ کا امسٹرڈم، فلوریڈا کا میامی، کینیڈا کا مانٹریال، جرمنی کا فرانکفرٹ، اٹلی کا روم اور کینڈا کا ٹورنٹو بھی مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی