جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر پرکرپشن کے کیسزمیں استعفے کے لیے دبائو

جمعہ 16-اگست-2019

اسرائیل کے وزیر برائے رفاہ عامہ حاییم کاٹز عن قریب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ کی طرف سے حاییم کاٹز کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات شروع کرنے کے اعلان کے بعد وزیر موصوف نے استعفیٰ دینے پرغور شروع کیا ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی وزیر حاییم کاٹز نے وزیراعظم بنجمن نینت یاھو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مشیر قانون کی طرف سے جاری کردہ اعلان پر بات چیت کی گئی۔

اسرائیلی مشیرقانون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن، لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیرحاییم کاٹز نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ وہ مزید غور کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حاییم کاٹز پر استعفے کے لیے دبائو بڑھ رہا ہے تاہم وہ کنیسٹ سے پارلیمانی تحفظ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی