اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ شیکل کی رقم کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ کے مطابق بیت المقدس کی عدالت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے 12 اعشاریہ 7 ملین شیکل کی رقم غصب کرنے اور اسے اسرائیلی وزارت خزانہ کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم فلسطینیوں کو دیے جانے والے ٹیکسوں میں سے کٹوتی کی گئی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق یہ رقم غرب اردن میں ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی جو اسرائیلی شہریت رکھتےہیں اور فلسطینی اتھارٹی نے ان کے خلاف متعدد کیسز شروع کررکھے ہیں۔ ان میں سے بعض فلسطینی اتھارٹی کی قید میں ہیں۔