جمعه 15/نوامبر/2024

کرپشن اور خیانت کا مرتکب اسرائیلی وزیر مستعفی

ہفتہ 17-اگست-2019

اسرائیل کے وزیر برائے رفاہ عامہ حاییم کاٹز کرپشن اور خیانت کے الزامات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ کی طرف سے حاییم کاٹز کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات شروع کرنے کے اعلان کے بعد وزیر موصوف نے استعفیٰ دینے پرغور شروع کیا تھا۔ گذشتہ روز انہوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سامنے استعفیٰ پیش کرد دیا۔

دو روز قبل اسرائیلی وزیر حاییم کاٹز نے وزیراعظم بنجمن نینت یاھو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مشیر قانون کی طرف سے جاری کردہ اعلان پر بات چیت کی گئی۔

اسرائیلی مشیرقانون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن، لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیرحاییم کاٹز نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ وہ مزید غور کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حاییم کاٹز پر استعفے کے لیے دبائو بڑھ رہا ہے تاہم وہ کنیسٹ سے پارلیمانی تحفظ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی