قابض اسرائیلی بحریہ نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کی شمالی ساحلی پٹی پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر بھاری مقدار میں فائرنگ کی اور انہیں کنارے پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملوں میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی بحریہ روانہ کی بنیاد پر غزہ میں غیر مسلح فلسطینی ماہی گیروں کو فائرنگ کا نشانہ بناتی رہتی ہے جو اسرائیلی فوج کی جانب سے متعین کردہ ماہی گیری کے علاقے میں کشتی رانی کر رہے ہوتے ہیں۔
