جمعه 02/می/2025

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے ساتھ مانیٹرنگ کیمروں کی بھرمار

اتوار 18-اگست-2019

تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہروں میں بڑی تعداد میں خفیہ مانیٹرنگ کیمرے لگائے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘پی ایل او’ کے شعبہ دفاع اراضی کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی پلاننگ وتعمیراتی کمیٹی نے حال ہی میں مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کےلیے 641 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی۔ مکانات کی تعمیرکے ساتھ غرب اردن میں کارخانے، تجارتی مراکز اور دیگر املاک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کی ایک ایسے وقت میں منظوری دی ہے جب دوسری جانب آئندہ ماہ اسرائیل میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی سیاسی جماعتیں اس وقت انتخابی بخار کا شکار ہیں اور بڑھ چڑھ کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے اور زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کو امریکا کی طرف سےبھرپور معاونت حاصل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے مذموم عمل کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں۔ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مل کر فلسطین میں اپنے مذموم اہداف کوآگے بڑھا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی