قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج ہفتے کو علی الصباح متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کو علی الصباح مشرق میں التفاح کالونی میں زرعی اراضی اور دیگر مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر اسرائیلی طیاروں نے طار مقامات پر بمباری کی اور میزائل داغے۔
اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ سے متعدد راکٹ داغے جانے اور آئرن ڈوم کی مدد سے انہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔