جمعه 15/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل، فلیگ مارچ کی تیاری

بدھ 5-جون-2024

آج بدھ کی صبح سیکڑوںیہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوجکی طرف سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ یہودی آباد کاروں کےدھاوےکےوقت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے دروازوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھارینفری تعینات کی گئی تھی۔

القدس کے ذرائعنے اطلاع دی ہے کہ 700 سے زیادہ آباد کاروں نے 14 ال الگ گروپوں میں بدھ کی صبحمسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس دن کو یہودی "یوم یروشلم” کے نام سے یادکرتے ہیں اور اس کی آڑ میں فلیگ مارچ اور دیگر اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیجاتی ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کیکہ آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں قطنین گیٹ پر قابض دشمن کے جھنڈےلہرائے۔

آباد کاروں نے مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بولنے کے دوران تلمودی رسومات اور رقص کا مظاہرہ کیا، جب کہ قابضفوج نے نوجوان فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا اور صرف بزرگوں کو نمازکےلئے مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

قابض افواج نے فلیگمارچ کے دوران آباد کاروں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے تین ہزار کے قریب ارکان کومتحرک کیا اور کہا کہ وہ آباد کاروں کے مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے باب العامود سےباب الساھرہ تک کے علاقے کو بند کر دیں گے۔جب کہ یہودی شرپسندوں کا یہ جلوس مسجد کے باب الخلیل سے شروع ہوا جو جارج ہوٹل،باب العامود گیٹ سے گذر کر دیوار براق تک پہنچا۔

دوسری طرف بیتالمقدس اور مسجد اقصیٰ کو آباد کاروں کے حملوں سے بچانے کے لیے فلسطینیوں سے متحرکہونے اور مسجد اقصیٰ میں حاضری پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی