چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی جبر، القدس میں فلسطینیوں کے مزید گھروں کی مسماری

بدھ 21-اگست-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے رہائشی مکانات، دکانیں اور دیگراملاک غیرقانونی قراردے کران کی مسماری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہےکہ جن مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ان میں سے بعض 12 سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے۔

اسرائیلی پولیس کی معیت میں القدس بلدیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کو گھروں اور دکانوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ العیساویہ قصبہ گذشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کا مرکز ہے اور اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے مقامی باشندوں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی