فلسطینی محکمہ مذہبی امور اور اوقاف کے سیکرٹری حسام ابو الرب نے بتایا ہے کہ فلسطین سے فرئضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب آئی ایک خاتون مکہ معظمہ کے شاہ عبدالعزیز اسپتال میں انتقال کرگئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ 56 سالہ الحاجہ جابریہ احمد عسکرحسن کو کہ معظمہ پہنچنے کے بعد حالت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کے روز دم توڑ گئی۔
ابو الرب نے کہا کہ فلسطینی خاتون سعودی عرب پہنچنے سے قبل بھی متعدد امراض کا شکار تھیں۔ سعودی عرب پہنچنے کےبعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کے روز انتقال کرگئیں۔ حج کی غرض سے حجاز مقدس آنے اولی فلسطینی خاتون کو مکہ معظمہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔