چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

جمعرات 22-اگست-2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ‘سام دشمنی’ کا الزام عاید کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پرپوسٹ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ‘رشیدہ طلیب اسرائیل  اور پوری یہودی قوم سے نفرت کرتی ہیں۔ وہ ایک سام دشمن خاتون ہیں’۔

خیال رہے کہ منگل کے روز رشیدہ طلیب اوران کی دوسری مسلمان ساتھی رکن کانگرس الھان عمر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کو شدید تنقید  کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘نسل پرست’ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مجوزہ دورے میں ٹرمپ نے رکاوٹ ڈال کر غیرجمہوری اور اسرائیل کی ناجائز طرف داری کا ثبوت دیا ہے۔

رشیدہ طلیب اور الھان عمر گذشتہ ایک ہفتے سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے فلسطین جانے کی کوشش کی تو امریکی صدر نے مداخلت کرکے انہیں فلسطین میں داخل ہونے سے رکوا دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں خواتین ارکان کانگرس کی طرف سے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی