چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے مغربی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پرحملے

جمعرات 22-اگست-2019

قابض اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کوعلی الصباح غزہ پٹی میں دیر البلح اور خان یونس سمیت چار علاقوں میں فضائی حملے کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مذکورہ فضائی حملوں سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ بدھ کی شام غزہ پٹی سے داغا جانے والا ایک راکٹ جنوبی اسرائیل میں گرا۔ چھ روز کے اندر اپنی نوعیت کی اس پانچویں کارروائی میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے ٹویٹ میں راکٹ گرنے کے مقام کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ راکٹ خالی اراضی میں گرا اور اس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔

غزہ پٹی میں وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز شمالی حصے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے غزہ پٹی سے راکٹ باری کے جواب میں سرحدی باڑ کی جانب ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے ذریعے فائرنگ کی۔

غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان پوری سرحد پر مارچ 2018 سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ پٹی پر دس برس سے زیادہ عرصے سے نافذ اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا جائے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی