چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کا محافظ اور نمازی حراست میں لے لیے

جمعہ 23-اگست-2019

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ اور متعدد نمازی حراست میں لے لیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محظ بدر الرجبی اور دو لڑکیوں، ایک نوجوان اور تین بچوں کو باب رحمت سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ بدر الرجبی، مدلین عیسیٰ، تین بچوں، شفاء ابو غالیہ، حبیب ابو شوشہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے باب رحمت میں فلسطینی نمازیوں کو داخل ہونے سے روک دیا۔ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں تصاویر بنانے والوں کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عامر السلفیتی کو حراست میں لے لیا تھا۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے اس کی مدت حراست میں 7 دن کی مزید توسیع کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی