شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل میں اردنی خاتون کی گرفتاری پر عمان کا اظہار تشویش

جمعہ 23-اگست-2019

اردن کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں ایک خاتون شہری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں خاتون ھبہ عبدالباقی کی گرفرفتاری باعث تشویش ہے۔ اردن اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے کہا کہ تل ابیب میں اردنی قونصل خانے کی طرف سے جمعرات کے روز اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اردنی خاتون شہری کو اسرائیلی پولیس نے دو روز پیشتر مقبوضہ فلسطین سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے واقعے کے بعد اردن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اردن اور اسرائیل کے درمیان 1994ء سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں نے وادی عربہ نامی ایک امن معاہدہ کیا جس کے بعد سفارتی تعلقات قائم کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی