شنبه 03/می/2025

غرب اردن میں فدائی حملہ بہادری کی زندہ مثال ہے:ھنیہ

ہفتہ 24-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے بیت المقدس اور فلسطین پر قابض قوتیں ہی مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے اور القدس کو یہودیانے کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں  گذشتہ روز کئے گئے بم حملے کو ‘جرات مندانہ’ اور بہادری کی زندہ مثال قراردیا۔ اس حملے میں کم سے کم ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

جمعہ مشرق غزہ کی مسجد العمری میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی طرف سے کل جمعہ کے روز کیا گیا حملہ صہیونیوں کے لیے پیغام ہے کہ صہیونی بارود کے بیرل سے نکل جائیں۔ القدس بیرل بم ہے۔ اس کے قریب آنے والے ہی اس کی آگ میں جلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رام اللہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے پر فلسطینی قوم کی تحسین کی اور کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے لیے ہرسطح پر مزاحمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ القدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہے اور ہمیں اس سے دکھ پہنچتا ہے کیونکہ مقام اسریٰ ومعراج، قبۃ الصخرۃ اور قبلہ اول کے خلاف صہیونی طاقتیں بڑی سازشیں کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک میں قبلہ اول کے دفاع اور صہیونی مظالم کے خلاف بیداری کی لہر پیدا ہور ہی ہے۔

ھنیہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں فلسطینی قوم کی مزاحمت زندہ ہو رہی ہے اور اسرائیلی مظالم کسی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی