جمعه 15/نوامبر/2024

پانی میں شامل ہونے والےپلاسٹک کے اجزاء صحت کے لیے تباہ کن!

اتوار 25-اگست-2019

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے اجزاء پانی میں شامل ہوکر انسانی صحت کے لیے محدود خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ پانی کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال صحت کے لیے نقصادن دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے ماہرین یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ صارفین کو کھانے پینے کی اشیاء کے لیے پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کے بڑھتے استعمال پرماہرین متعدد بارخبردار کرچکے ہیں۔ اس وقت پلاسٹک اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی تلفی کے لیے کئی مہمات بھی جاری ہیں۔ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک انسان کو تین طرح سے نقصان پہنچا رہا ہے۔ پہلا نقصان مادی، دوسرا کیمیائی اور تیسرا بیکٹیریا پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی