فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یہودی آباد کاروں نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 قیمتی اور پھل دار درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔
فلسطینی شہری دفاع کے عملے کا کہنا ہے کہ الطیبہ اور رمانہ کے قصبوں کے درمیان یہودی آباد کاروں کی لگائی گئی آگ نے زیتون کے 300 درخت نذرآتش کردیے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ پہلے جھاڑیوں میں لگائی گئی جس نے تیزی کے ساتھ فلسطینیوں کے زیتون کے باغات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پرقابو پانے کے لیے فلسطینی شہری دفاع کے عملے کے ساتھ مقامی آبادی نے بھی حصہ لیا۔