چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی مدد جاری، غزہ میں تمام اہم منصوبے مکمل کریں گے:قطر

پیر 26-اگست-2019

فلسطین میں تعینات قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی میں قطرکی تعمیر نوکمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا فلسطینی قوم کی مالی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قطر کی جانب سے شروع کیے گئے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں قطر کی معاونت سے قائم کردہ ڈائیلائیسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پرایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قطرنے غزہ میں کئی اہم منصوبوں پرکام شروع کررکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں ڈائیلائسز سینٹر 550 مربع میٹر رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے۔ منزلہ اسپتال کی تعمیر پر 17 لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

العمادی نے کہا کہ شمالی غزہ میں نئے ڈائیلائیسز سینٹرمیں مریضوں کے لیے 40 بستر لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عالمی معیار کے ڈئیلائیسز سسٹم اور مشینیں لگائی جائیں گی۔

قبل ازیں قطری سفیر نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ غریب خاندانوں میں فی خاندان ایک سو ڈالر کی رقم تقسیم کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی