قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں فوجی چوکی سے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنی گاڑی پر سفر کر رہا تھا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ 32 سالہ حسام سدر جو کہ مسجد اقصیٰ کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے اپنے بیوی بچوں سمیت تھا جب اسکو اغوا کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سدر کی گاڑی کو الززائم فوجی چوکی پر روکا اور اسے زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور اسکے خاندان کے سامنے اسے ہتھکڑی لگا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔