فلسطینی طبی امدادی ادارے’ہلال احمر’ سے منسلک ایک امدادی کارکن محمد الھسی کو عالمی امدادی ادارے’ ریڈ کراس’ کی طرف سے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر کے دیرینہ کارکن محمد الھسی کو ریڈ کراس کی طرف سے ‘فلورینس ناٹینگل’ نامی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی غزہ کی پٹی میں فلسطینی زخمیو کی طبی امداد اور ان کی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے۔
ریڈ کراس نے محمد الھسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الھسی نے غزہ میں زخمیوں کی جس جرات اور بہادری کے ساتھ خدمت کی اس پروہ ایوارڈ کے مستحق ہیں۔
فلسطینی امدادی کارکن محمد الھسی کو غزہ میں ایوارڈ دیے جانے کی تقریب میں ریڈ کراس کےفلسطین میں ہائی کمشنر ڈاینیلی ڈووییلا، ہلال احمر کے چیئرمین یونس الخطیب اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔
خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک کے دورا اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے ہزاروں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دوران زخمیو کی مرہم پٹی کرنے والے متعدد امدادی کارکن بھی شہید اور زخمی ہوئے۔