اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تحریک اسیران کا کہنا ہے کہ کینسر اور کئی دوسرے خطرناک امراض کا شکار فلسطینی قیدی بسام السائح کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا دل صرف 15 فی صد کام کرتا ہے۔
تحریک اسیران کی طرف سے جاری ایک ہنگامی بیان میں اسیر السائح کی زندگی بچانے کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر السائح جسم میں موجود خون کے بہت زیادہ بہہ جانے سے سخت تکلیف اور تشویشناک حالت میں قید ہے۔ اس کے پائوں میں موجود پانی ختم ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنے قدمون پرکھڑا نہیں ہو سکتا۔
تحریک اسیران نے اسرائیلی جیل انتظامیہ کو اسیر السائح کی زندگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج السائح جس کیفیت سے دوچار ہے یہ صہیونی ریاست کے جرائم اور مسلسل لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔