اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ کشیدگی کے بعد لبنان کی سرحد پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔ یہ فوج ایک ایسے وقت میں تعینات کی ہے جب لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر بھاری تعداد میں فوج، ٹینک، توپ خانہ، راکٹ شکن آئرن ڈوم اور دیگر بھاری ہتھیار بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے فضائی زون کو ہوائی جہازوں کی پروازوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ ‘کریات شمونہ’ ہوائی اڈے کو ہوائی جہازوں کی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یہ پابندی 8 ستمبر تک رہے گی جس کے بعد حالات کے پیش نظر اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
خیال ہے کہ اسرائیل کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات ایک ایسے وقت میں کیے ہیں جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیل نے لبنان کے اندر گھس کر ڈرون حملے کئے تھے جن میں متعدد افراد جاں بحق اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا تھا۔
حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون طیاروں کی کارروائی کے بعد جوابی حملے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس اداروں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ملک کی فضائی، بری اور بحری سیکیورٹی سخت کردی تھی۔