جمعرات کے روز جنینشہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی بربریت میں تین فلسطینینوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جنین گورنمنٹ ہسپتالکے ڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ جنین شہر پر جاری جارحیت کے دوران 3 شہید شہید ہوئے۔شہداء میں ابراہیم طاہر محمد السعدی ، عیسیٰ نافز جلاد اور عدی ایمن مری کےناموںسے کی گئی ہے جن کی عمریں 17 سےسال کے درمیان ہیں۔
فلسطینی ہلال احمرسوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے جنین کیمپ پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے پانچ براہ راست فائرنگ میں زخمیہوئے۔
قابض فوج کی ایک خصوصیفورس جنین کیمپ میں گھس گئی اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کو زدو کوب کیا اورتلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑاورطلائی زیورات، نقدی اور دیگراشیا کی لوٹ مار کی۔